#6349

مصنف : ڈاکٹر محمد صارم

مشاہدات : 10445

سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ( محمد صارم )

  • صفحات: 194
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6790 (PKR)
(ہفتہ 01 مئی 2021ء) ناشر : مسلم ریسرچ سنٹر

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیرنظرکتاب’’آسان اورعام فہم سیرت النبیﷺ‘‘محترم محمد صارم صاحب کی کاوش ہے ۔فاضل مصنف نےاس  کتاب میں بچوں کی ذہی سطح کو  مد نظر رکھتے ہوئے سیرت النبی کا دلنشیں تذکرہ کیا ہے اور مواد کو  سلیس،آسان ،سادہ اور دل چسپ بناکر بچوں کے ذوق ورجحان اور ان کی نفسیات کا پورا پورا لحاظ رکھتے ہوئے پیش کیا ہے۔نیز صحت روایت کا بھی التزام کیا ہے۔کتاب ہذا کی انفرادیت میں  یہ  بات بھی شامل ہے کہ  فاضل مصنف نے سیرت کے مکی دور کومکہ مکرمہ میں اور مدنی دور کو مدینہ منورہ میں بیٹھ کر لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔سیرت النبی ﷺ پر یہ آسان فہم کتاب  بچوں ، بڑوں ، ڈاکٹرز ،  طلبہ  واساتذہ، وکلاء اور CSS کرنے والوں کے لیے یکساں مفید ہے ۔اللہ تعالیٰ  مصنف  کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے قبول  عطاعام فرمائے ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

سیرت کسے کہتے ہیں ؟

9

آپﷺکےخاندان کی باتیں

11

د ودلچسپ معلوماتی واقعات

13

پیدائش سے جوانی تک کی کہانی

16

تعمیر کعبہ ، غار حرا اور پہلی وحی

18

مکہ والوں کا پیار دشمنی میں کیسے بدلا؟

21

دشمن کی تکالیف کی کہانی

25

ہجرت حبشہ کےدلچسپ واقعات

32

بائیکات کی کہانی

36

سفر طائف کی کہانی

39

معراج کی کہانی

43

اسباب ہجرت سے سفر ہجرت کے آغاز تک

52

غار ثور سے مدینہ تک سفر کی کہانی

57

بابے عبد اللہ کی سرداری کی کہانی

67

مدینے آمد پر تین اہم کام

73

غزوہ بدر کی کہانی

80

غزوہ قینقاع کی کہانی

87

غزوہ سویق کی کہانی

91

ایک بدتمیز یہودی کا انجام

93

غزوہ احد کی کہانی

96

حمراء الاسد کا دلچسپ قصہ

106

رسول اللہ ﷺ سے محبت کی لازوال داستان

108

ستر صحابہ کرام ﷢کی دھوکہ سے شہادت

110

نبی کریم ﷺ کے قتل کی سازش کی کہانی

113

خندق کی کہانی

115

یہودیوں کی وعدہ خلافی پر خوفناک سزا کا واقعہ

122

سلام بن ابی التحقیق کا انجام

124

کنواں پر جھگڑے کی کہانی

126

نبی کریم ﷺنے ایک خواب دیکھا

132

پوری دنیا میں تبلیغ کیسے شروع ہوئی؟

138

یہودیوں سے آخری فیصلہ کن لڑائی کی کہانی

142

کافر نے آپﷺپر تلوار اٹھا کر عجیب سوال کیا

150

رہ جانے والے عمرہ کرنے کا واقعہ

152

مسلمان کی شہادت کا بدلہ لینے کی کہانی

154

فتح مکہ کی داستان

157

غزوہ حنین کی کہانی

162

غزوہ تبوک کی کہانی

164

وفود کی آمد

170

حجۃالوداع کا واقعہ

174

عمرہ کا آسان فہم طریقہ

174

نبی کریم ﷺ کےالوداعی جملے

188

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 57587
  • اس ہفتے کے قارئین 586729
  • اس ماہ کے قارئین 373974
  • کل قارئین114265974
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست